بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو صدقہ دینا


سوال

کیا ہم صدقہ غیر مسلم ہندو کو دے سکتے ہیں جو اہل کتاب بھی نہیں؟

جواب

غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے، البتہ نفلی صدقات دینے کی اجازت ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وأما أهل الذمة فلا يجوز صرف الزكاة إليهم بالاتفاق ويجوز صرف صدقة التطوع إليهم بالاتفاق... وأما الحربي المستأمن فلا يجوز دفع الزكاة والصدقة الواجبة إليه بالإجماع ويجوز صرف التطوع إليه كذا في السراج الوهاج".

(كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف، 1/ 188، ط: رشيدية)

مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:

"10410 - حدثنا أبو الأحوص، عن إبراهيم بن مهاجر، قال: سألت إبراهيم، عن الصدقة على غير أهل الإسلام فقال: أما الزكاة فلا وأما إن شاء رجل أن يتصدق فلا بأس."

(‌‌كتاب الزكاة، ما قالوا في الصدقة يعطى منها أهل الذمة، 2/ 402 ، ط: مكتبة العلوم والحكم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144602102025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں