لڑکی اگر حنفی سنی ہو اور لڑکا غیر مقلد ہو تو کیا نکاح ہو جائے گا؟ اور اگر لڑکا حنفی سنی ہو اور لڑکی غیر مقلد ہو تو کیا نکاح ہو جائے گا؟
غیر مقلد سے حنفی المسلک لڑکے یا لڑکی کا نکاح جائز تو ہے، لیکن ایسے نکاحوں کا ناکام ہونا یا زوجین میں سے کسی ایک کا شرعی حدود پامال کرنا مشاہدے میں آیا ہے، اس لیے اس سے اجتناب بہتر ہے۔
البتہ جو غیر مقلد متشدد ہو، اجماع کا مطلق منکر ہو یا صحابہ کرام و فقہاء عظام کے بارے میں غلط نظریہ رکھتا ہو، اس کے ساتھ مناکحت سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200122
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن