بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جس ملک میں جمعے پر پابندی ہو وہاں جمعے کا حکم


سوال

میں ایران کے شہر کاشان میں رہتا ہوں، یہاں پر سنیوں کی کوئی مسجد نہیں جہاں میں پنج وقت یا جمعہ کی نماز پڑھوں اور نہ اجازت ہے ،حکومت کی طرف سے کیا میں اپنے بیٹھک میں دو تین آدمیوں کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل اپنی بیٹھک میں اما م کے علاوہ تین یا اس سے زائد مقتدی کے ساتھ مل کر جمعہ کی نماز مکمل اہتمام کے ساتھ پڑھ سکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

(و) ‌السادس: (‌الجماعة) وأقلها ثلاثة رجال (ولو غير الثلاثة الذين حضروا) الخطبة (سوى الإمام) بالنص لأنه لا بد من الذاكر وهو الخطيب وثلاثة سواه بنص۔

(‌‌كتاب الصلاة، باب الجمعة: 2/ 151، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101762

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں