بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر حاضر شخص کا ویڈیو لنک یا آڈیو کے ذریعے جمعے کا خطبہ دینا


سوال

 اگر نماز جمعہ سے قبل جو خطبہ پڑھا جاتا ہے اگر ویڈیو لنک یا آواز سنا دی جائے موبائل وغیرہ پر چلا کر تو کیا خطبہ ہوجائے  گا ؟ اوراس کے بعد عام آدمی نماز پڑھا دے۔

جواب

واضح ہو کہ جمعہ کے خطبے کی شرائط میں صرف "خطبہ سننا" ہی نہیں، بلکہ "خطیب کے ساتھ اتنے لوگوں کا حاضر ہونا جس سے جمعہ کی جماعت ہوسکے (یعنی کم از کم تین بالغ مرد)" بھی شرط ہے؛ لہذا ویڈیو لنک پر دیا جانے والا خطبہ یا ایسے شخص کی آواز سنانا جو موجود نہ ہو، جمعے کے خطبے کے لیے کافی نہیں ہے۔ نیز ویڈیو لنک میں اگر خطیب کی تصویر ہو تو یہ خود ایک گناہ کا عمل ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 148):

"(قوله: لأن الأمر بالسعي ليس إلا لاستماعه) كذا قال في النهر، وفيه: أن الشرط الحضور كما مر لا السماع فكان المناسب أن يقول: لأن المأمور بالسعي جمع، تأمل."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں