بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر حافظ کے لیے حفظِ قرآن میں آسانی کے لیے عمل


سوال

آپ نے جو حفظ کے بچوں کے لیے چار رکعت کا اہتمام بتایا وہ میں بھی نہیں کرسکتی؛  کیو ں کہ  مجھے سورہ دخان اور سورہ یس حفظ نہیں،  آپ کوئی اور عمل بتا دیں۔

جواب

اگر حافظ نہ ہونے کی بنا پر  چار رکعات  والا عمل  کرنا مشکل ہو تو  ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر گیارہ مرتبہ "یَاقَوِيُّ" پڑھیں، نیز ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ دل کی طرف رکھ کر سورہ طہ پارہ نمبر  16 کی آیت 25 تا 28،  (’’رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَیَسِّرْ لِيْ أَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ یَفْقَهُوْا قَوْلِيْ‘) سات مرتبہ پڑھ لیا کریں

ہمارے اکابر سےذہانت کی تقویت کے اسباب سے متعلق یہ بھی منقول ہے کہ نہار منہ کشمش اور بادام کااستعمال حافظہ کے لیے مفید ہے، مسواک کا پنج گانہ نماز سے پہلے وضو میں استعمال اور کثرتِ تلاوتِ قرآن مجید  و استغفار سے باطن روشن ہوتا ہے، جو قوتِ حافظہ کا باعث ہے۔حصولِ علم میں مسلسل محنت ، بلاعذر ناغہ نہ کرنا قوتِ حافظہ کے لیے اچھے اعمال ہیں۔

 حافظہ اور ذہانت پر کم نیند اور بے خوابی زہر کا اثر کرتی ہے، اس سے ذہنی الجھن پیدا ہوتی ہے، لہٰذا بچوں کی نیند پوری کرنے کے اہتمام کے ساتھ دوپہر کے اوقات میں قیلولہ کی عادت ڈالیں، اس سے ذہن بیدار رہنے کے ساتھ حافظہ بھی اچھا ہوتاہے، نیز آئندہ روز سنانے والا سبق تہجد کے وقت یا صبح نمازِ فجر سے پہلے پہلے ورنہ مغرب کے بعد یاد کرانے کا اہتمام کریں، رات سونے سے پہلے ایک مرتبہ سبق دہروائیں اور صبح اٹھنے کے بعد وضو ونماز سے فراغت کے بعد سب سے پہلے رات یاد کیا ہوا سبق دوہروا کر ایک مرتبہ سنوانے کا اہتمام کریں۔

(ماخوذ از سابقہ فتوی جامعہ:144004201093)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102304

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں