بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے کا گوشت کھانے کا حکم


سوال

گائے کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی کے موقع پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے گائے  ذبح فرمائی ،اسی طرح خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گائے کا گوشت کھانے کی طرف رغبت ظاہر فرمائی اور طلب فرمایا؛ لہذا صورت ِ مسئولہ میں گائے کا گوشت حلال ہے اس کو کھانا جائز ہے ۔

حدیث میں ہے :

"وعن جابر قال: ذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم عن عائشة ‌بقرة ‌يوم ‌النحر. رواه مسلم."

(مشکاۃ المصابیح،کتاب المناسک ،باب الہدی،ج:2،ص:807،المکتب الاسلامی)

وفيه أيضاّ:

"وعن الأسود عن عائشة و أتي النبي ﷺ بلحم بقرۃ، فقیل: هذا ما تصدق به علی بریرۃ، فقیل: هو لھا صدقة، و لنا هدیة." 

(صحیح مسلم ،کتاب الزکات،ج:2،ص:755،مطبعۃ عیسی البابی الحلبی)

امدادالاحکام میں ہے :

"اور گائے کے گوشت کے بارے میں مسلم کی روایت سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس کی طرف رغبت ظاہر فرمائی اور طلب فرمایا جس سے بظاہر تناول مفہوم ہوتا ہے ،صراحۃ نہیں ۔"

(کتاب مایتعلق بالحدیث والسنۃ،ج:1،ص:283،مکتبہ دارالعلوم کراچی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں