بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

غائبانہ نماز جنازہ کا حکم


سوال

غائبانہ نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

نمازِ  جنازہ کی  شرائط میں سے یہ ہے کہ  میت نماز پڑھنے والے کے سامنے موجود ہے، اگر میت وہاں موجود نہ ہو تو نماز صحیح نہ ہوگی، لہذا غائبانہ نمازِ  جنازہ پڑھنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فلاتصح علی غائب، وصلاة النبي صلی الله علیه وسلم علی النجاشي لغویة أوخصوصیة".  (باب صلاة الجنازة، 2/209، ط:سعید) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110201028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں