تیس ہزار کی ایک گائے ہے،تین آدمی شریک ہیں، پندرہ ہزار ایک کے ہیں اور باقی پندرہ ہزار میں دو آدمی ہے۔ سوال یہ ہے کہ گائے کو حصے کے اعتبار سے کیسے تقسیم کرے ؟
صورتِ مسئولہ میں کل گائے کے چار حصے کیے جائیں گے، پندرہ ہزار والے شریک کے دو حصے ہوں گے اور ساڑھے سات ساڑھے سات ہزار والے شریکوں کا ایک ایک حصہ ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200641
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن