بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے کا دودھ پینا اور بھینس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟


سوال

گائے کا دودھ پینا اور بھینس کا گوشت کھانا چاہیے؟ اس طرح کی بات کو آپ کا قول قرار دیا جاتا ہے تو یہ کہاں تک صحیح ہے؟

جواب

جن  جانوروں کو شریعت نے  حلال قرار دیا ہے۔ ان کا دودھ پینا اور ان کا گوشت کھانا بھی درست ہے۔ اور بھینس بھی چوں کہ گائے کی جنس میں سے ہے؛ اس لیے بھینس  کا دودھ  اور اس کا گوشت گائے کے دودھ اور گوشت کی طرح حلال ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے(456/6):

"و في الخانیة وغیرھا: لبن المأکول حلال."

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک  پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

کیا گائے کا دودھ پینا سنت ہے؟

فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 144203201354

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں