بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھریلو سبزیوں اور پھلوں میں عشر کا حکم


سوال

میں اپنے گھر میں گھریلو استعمال کے لیے کچھ سبزی اگاتا ہوں،  ساتھ کچھ پھلوں کے درخت بھی لگائے ہیں اور کچھ خود اُگ آئے ہیں،  کیا مجھ پر اس کا عشر لازم ہو گا یا نہیں؟

جواب

گھر کے  سبزیوں اور پھلوں میں عشر واجب نہیں ہوتا،  چاہے  خودرو ہو یا   لگائے  ہوئے ہوں۔

"و خرج ثمرة شجر في دار رجل، و لو بستانًا في داره؛ لأنه تبع للدار، كذا في الخانية ط عن القهستاني."

(حاشیة ابن عابدین على الدر المختار: كتاب الزكاة، باب العشر (2/ 325)،ط. سعيد)

المحیط البرہانی میں ہے:

"و لو كان في دار رجل شجرة لايجب في ذلك عشر، وإن كانت تلك البلدة عشريةً."

(المحيط البرهاني: كتاب العشر،  الفصل الأول في بيان ما يجب فيه العشر وما لا يجب (2/ 327)،ط. دار الكتب العلمية، بيروت -الطبعة: الأولى، 1424 هـ - 2004 م)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200317

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں