بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیرقانونی گیس کنکشن لینا


سوال

جیسا کہ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی ہے توہمارے ہاں سب لوگوں نے غیر قانونی کنکشن  لگوالیے یہ کہہ  کر کہ ہم تو میٹر لگانے کے  لیے تیار ہیں، لیکن  گورنمنٹ نہیں دے رہی۔ اسلامی اصولوں کے مطابق آپ رہنمائی  فرمائیں!

جواب

واضح رہے کہ متعلقہ محکمہ کی اجازت کے  بغیر  گیس کے غیر قانونی  کنکشن  لینا شرعاً درست نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کرکے متعلقہ محکمہ سے منظوری لے کر گیس کا کنکشن لینا چاہیے ،البتہ  اگر گیس کے استعمال کرنے کے بعد اُس کا باقاعدہ بل کمپنی کو ادا کیا جاتا ہے تو   اس کنکشن سے حاصل شدہ گیس کے استعمال کرنے اور  اس گیس پر پکے ہوئے کھانے کے کھانے کی گنجائش ہو گی۔

شرح المجلہ ميں ہے:

"لا يحل لأحد أن يأخذ متاع أخيه لاعبا ولا جادا فإن أخذه فليرده» فإذا أخذ أحد مال الآخر بدون قصد السرقة هازلا معه أو مختبرا مبلغ غضبه فيكون قد ارتكب الفعل المحرم شرعا."

(درر الحکام في شرح مجلة الأحكام،مقدمة الكتاب، المقالة الثانیة، المادة: 97، 98/1، ط: دار الجيل) 

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں