بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گاہک کے لیے تیار کردہ دیگ سے چاول یا سالن نکالنا


سوال

 پکوان مرکز والے، گاہک سے بریانی/سالن کی دیگ کی قیمت طے کرنے کے بعد دیگ پکاتے ہیں. دیگ پکانے کے بعد، گاہک کے گھر بھجوانے سے پہلے، گاہک کو بتائے بغیر، پکوان مرکز والے، دیگ میں سے چاول/سالن نکال لیتے ہیں اسلامی نقطہ نظر سے پکوان مرکز والوں کا یہ فعل کیسا ہے ؟

جواب

گاہک کے بتائے ہوئے وزن اور صفات  کے مطابق  تیار شدہ دیگ گاہک کی ہے، پکوان مرکز والوں کا اس میں سے کچھ نکالنا اور  طے شدہ وزن کو کم کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر کم کرلیا ہو تو گاہک کو اطلاع کرنا اور قیمت میں سے اتنی کمی کرنا لازم ہے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (9/ 36)
يملك المشتري المبيع، ويملك البائع الثمن، ويكون ملك المشتري للمبيع بمجرد عقد البيع الصحيح، ولا يتوقف على التقابض، وإن كان للتقابض أثره في الضمان فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144112200141

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں