بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گائے کے گلے میں تعویذ لٹکانا


سوال

گائے وغیرہ کے گلے میں یا سینگ میں تعویذ لٹکانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر تعویذ   قرآن کریم کی آیات وغیرہ پر مشتمل نہ ہو تو علاج معالجہ کی غرض سے گائے کے گلے یا سینگ وغیرہ  پر تعویذ لٹکانے/باندھنے میں  شرعا کوئی حرج نہیں ہے،بشرط یہ ہے کہ تعویذ میں جو کچھ لکھا ہے اس کا معنی  ومفہوم معلوم ہو،تعویذ  میں  کوئی شرکیہ کلمہ نہ ہو،اس کے مؤثر بالذات ہونے   کا اعتقاد نہ ہو ،نیز  عملیات کرنے والا(تعویذ دینے والا) علاج سے واقف اور  ماہر ہو، فریب نہ کرتا ہو اوراس میں   کسی بھی غیر شرعی امر کا ارتکاب نہ کرنا پڑتا ہو تو ان مذکورہ بالا شرائط کے ساتھ علاج کی غرض سے تعویذ لٹکانا/باندھنا شرعا جائز ہے۔

اوجز المسالک میں ہے:

" ماجاء في نزع المعاليق والجرس من العين (ماجاء في نزع المعاليق)۔۔۔وهو جمع معلوق، وفي النسخ الهندية التعاليق، والمراد ما يعلق في أعناق الصبيان والدواب ۔۔۔ وقد ذهب قوم إلی أنه لايجوز أن يعلق علی الصحيح من بني آدم والبهائم شيئ من العلائق خوف نزول العين، و إن جوزوا تعليق ذلك علی السقيم رجاء البّر، و الصحيح من قول العلماء جواز ذلك في الوجهين، و هو قول مالك والفقهاء، و قد يجوز للإنسان أن يفصد أو يحتجم خوف التأذي بالدم،كذلك يجوز له ذلك قبل العين وبعدها إن كان فيه حرز أو دعاء."

(کتاب صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم،ج16،ص481،ط؛دار القلم)

المنتقی فی شرح الموطاء میں ہے:

"وقد ذهب قوم إلى أنه لا يجوز أن يعلق على الصحيح من بني آدم والبهائم شيء من العلائق خوف نزول العين وإن جوزوا تعليق ذلك على السقيم رجاء للبرء والصحيح من قول العلماء جواز ذلك في الوجهين وهو قول مالك والفقهاء وقد يجوز للإنسان أن يفصد ويحتجم خوف التأذي بالدم كما يجوز له أن يفعل ذلك بعد التأذي به لإزالة ضرره وكما يجوز له ذلك قبل العين وبعدها إذا كان فيها حرز، أو دعاء."

( ماجاء فی نزع المعاليق والجرس من العين،ج7،ص255،ط؛دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں