بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گدھی کا دودھ پاک ہے یا ناپاک؟


سوال

  گدھی کا دودھ پاک ہے یا ناپاک. یعنی گدھی کا دودھ اگر کپڑوں یا جسم پر لگ جائے تو اس سے کپڑے اور جسم ناپاک ہوجاتے ہیں یا نہیں؟

جواب

گدھی کے دودھ کا حکم بھی اس کے گوشت کی طرح ہے، یعنی جس طرح گدھی کا گوشت پاک ہونے کے باوجود کھانا جائز نہیں ہے، اسی طرح گدھی کا دودھ بھی پاک ہونے کے باوجود پینا جائز نہیں ہے، لہٰذا اگر گدھی کا دودھ کپڑوں یا جسم پر لگ جائے تو جسم ناپاک نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 225):

(و) سؤر (حمار) أهلي ولو ذكرا في الأصح (وبغل) أمه حمارة؛ ... (مشكوك في طهوريته لا في طهارته) حتى لو وقع في ماء قليل اعتبر بالأجزاء.

(قوله: لا في طهارته) أي ولا فيهما جميعا كما قيل أيضا، هذا مع اتفاقهم أنه على ظاهر الرواية لا ينجس الثوب والبدن والماء ولا يرفع الحدث، فلهذا قال في كشف الأسرار: إن الاختلاف لفظي؛ لأنه من قال الشك في طهوريته فقط أراد أن الطاهر لا يتنجس به ووجب الجمع بينه وبين التراب، لا أنه ليس في طهارته شك أصلا؛ لأن الشك في طهوريته إنما نشأ من الشك في طهارته اهـ بحر.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 340):

(وكره لحم الأتان) أي الحمارة الأهلية خلافًا لمالك (ولبنها)

(قوله: ولبنها) لتولده من اللحم فصار مثله منح.

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201201280

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں