بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1446ھ 05 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

جی پی فنڈ پر ملنے والے منافع کا حکم


سوال

حکومت اگر سرکاری ملازم کو اختیار دے کہ وہ جی پی فنڈ پر ملنے والا منافع اگر لیناچاہے تو لے سکتا ہے، اگر نہیں لینا چاہتا ہے تو نہ لے تو سود سے بچنے کے لیے کیا حکم ہے، جب کہ جی پی فنڈ کی کٹوتی جبرًا ہو؟

جواب

جبری کٹوتی کی صورت میں حکم یہ ہے کہ یہ فنڈ سرکار  کی طرف سے ملازمین کے لیے تبرع و انعام ہوتا ہے اور ملازمین کے لیے یہ لینا شرعاً جائز ہوتا ہے۔ احتیاطاً یہ اضافہ نہ لیا جائے تو بہترہے۔

مزید تفصیل کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ پر شائع شدہ

جی پی فنڈ (GP Fund) کی مد میں ملنے والی اضافی رقم کا حکم

ملاحظہ فرمائیں! فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144201200686

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں