کیا سرکاری ملازم کے جی۔ پی۔ فنڈ میں اس کے برادران کا حصہ بھی ہوتا ہے یا نہیں؟
جی پی فنڈ کی مد میں چوں کہ ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی ہے، اس لیے ملازم اپنی زندگی میں جی پی فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم کا تنہا مالک ہوتا ہے، اس میں کوئی بھی شخص اس کے ساتھ شریک نہیں ہوتا ہے،اس کے انتقال کے بعد جی پی فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم اس کے شرعی ورثاء میں تقسیم ہوگی۔
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام میں ہے:
"المادة (1192) - (كل يتصرف في ملكه كيفما شاء۔۔۔ الخ)
كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير."
( الباب الثالث في بيان المسائل المتعلقة بالحيطان والجيران، الفصل الأول في بيان بعض القواعد المتعلقة بأحكام الأملاك، 3 / 201، ط: دار الجيل)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200837
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن