بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے دیے جانے والے فنڈ کا حق دار کون؟


سوال

آج کل پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ،اس سلسلے میں حکومت نے غریب عوام کے لیے کچھ فنڈ مختص کیاہے اس فنڈ کے مستحقین کون ہیں اور سادات کےلیے لینا جائز ہے؟

جواب

یہ فنڈ مخصوص لوگوں کے لیے   حکومتی امداد کی ایک صورت ہے،  مذکورہ فنڈ کے لیے حکومت کی جانب سے ازخود شرائط وضوابط طے کردیے گئے ہیں ،نیز حکومت نے تفصیلی طریقہ کار بھی وضع کیاہے۔جس کے مطابق ان شرائط پر پورا اترنے والا شخص  ہی اس فنڈ کا حق دار ٹھہرے گا۔حکومت کی پالیسی کے تحت اگر کوئی اس فنڈ کا حق دار نہ بنتا ہو تو اس کے لیے یہ پیسے لینا جائز نہیں ہیں۔
اگر یہ فنڈ زکوۃ کی رقم سے نہ ہوتو سادات کے لیے بھی  مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق اس فنڈ کا لینا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200607

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں