بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فحش ویڈیو دیکھنے سے منی نکلنے کا حکم


سوال

اگر کوئی فحش مووی کا کلپ دیکھنے یا ذہن میں فحش خیالات آجائیں اور اس سے منی کے قطرے نکل آئیں تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوسکتی ہے؟

جواب

فحش ویڈیو دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، اس فعل سے فی الفور توبہ کرنی چاہیے، فحش ویڈیو دیکھنے کی وجہ سے اگر شہوت کے سبب شرم گاہ سے منی  نکل جائے تو اس سے غسل واجب ہوجاتا ہے،ایسی صورت میں نماز پڑھنا جائز نہیں  اور اگر منی نہ نکلے بلکہ مذی  نکلے جو کہ لیس دار مادہ ہوتا ہے اور اس سے شہوت ختم اور عضو ڈھیلا نہیں ہوتا تو صرف وضو واجب ہوتا ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة) منها: الجنابة وهي تثبت بسببين: أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.

كذا في محيط السرخسي من الرجل والمرأة في النوم واليقظة. كذا في الهداية."

(کتاب الطہارۃ،الباب الثانی فی الغسل،ج:1،ص:14،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100945

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں