بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فتاویٰ عالمگیری کے اردو ترجمہ کی حیثیت


سوال

فتاوی عالمگیری کے اردو مترجم مولانا سید امیر علی رحمہ اللہ کے بارے میں مختصراً بتادیں،  نیز ان کا ترجمہ درالاشاعت کراچی اور رحمانیہ والے چھاپ رہے ہیں کیا یہ معتبر اردو ترجمہ ہے۔

جواب

1: سید امیر علی ملیح آبادی لکھنوی  ہندوستان کے اہلِ حدیث علماء میں سے ہے، جو ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم بھی رہے ہیں،مولانا مرحوم  کی ولادت سن( 1274 ھ) میں ہوئی ہے اور وفات سن (1337ھ) میں ہوئی ہے، ان کے اساتذہ میں مولانا نذیر حسین دہلوی شامل ہے،مولانا کچھ مسائل میں تقلید ترک کرکےاپنی رائے کے مطابق مسئلہ بیان کرتے تھے،مولاناؒ کی درجِ ذیل تصنیفات ہے:

1: مواہب الرحمن فی تفسیر القرآن جو کہ تیس جلدوں پر مشتمل ہے۔

 2:عین الہدایہ اردو ترجمہ ہدایہ۔

3:ترجمۃ الفتاویٰ العالمگیریۃ۔

4: اردو شرح صحیح البخاری، اس کے علاوہ مزید بھی تصنیفات شامل ہے۔

2:مولانا مرحوم رحمہ اللہ کافتاویٰ عالمگیری کا اردو ترجمہ نفسِ ترجمہ کی حد تک پڑھنا تو درست ہے، تاہم کسی مسئلے سے متعلق مولانا کےذاتی تشریح جو کتاب اور جمہور کی رائے کے مخالف ہو اس کو پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

الاعلام بمن فی تاریخ الہند من الاعلام (نزہۃ الخواطر ) میں ہے:

"السيد الفاضل العلامة أمير علي بن معظم علي الحسيني المليح آبادي ثم اللكهنوي أحد العلماء المشهورين في الهند، ولد في سنة أربع وسبعين ومئتين وألف ... فقرأ المختصرات على السيد عبد الله الأروي وشيخه مولانا حيدر علي المهاجر، ثم لازم القاضي بشير الدين العثماني القنوجي وقرأ عليه الأصول والكلام والمنطق والحكمة وغيرها ثم سافر إلى دهلي وأخذ الحديث عن الشيخ المحدث نذير حسين الدهلوي وقرأ عليه الصحاح والسنن قراءة تدير وإتقان وتطيب على الحكم عبد المجيد بن محمود الدهلوي...ورجع إلى الهند وكان أعلم العلماء في زمانه وأعرفهم بالنصوص والقواعد مع توسعه في الرجال والحديث مديم الاشتغال في كتبه غير متصلب في المذهب الحنفي يتتبع الدليل ويترك التقليد إذا وجد في مسألة نصاً صريحاً مخالفاً للمذهب غير منسوخ.

وله مصنفات عديدة منها مواهب الرحمن في تفسير القرآن بالأردو في ثلاثين مجلداً، ومنها عين الهداية شرح هداية الفقه بالأردو، ومنها ترجمة الفتاوى العالمكيرية، ومنها شرح صحيح البخاري بالأردو في مجلدات كبار، ومنها حاشية بسيطة على التوضيح والتلويح وحاشية على تقريب التهذيب للحافظ، وتكملة التقريب المسماة بالتصقيب، وله المستدرك في الرجال جمع فيه رواة الصحاح والسنن، واستقراهم من أنساب السمعاني وغيره من الكتب، ولكنه لم يتم.مات في شهر رجب سنة سبع وثلاثين وثلاث مئة".

(حرف الالف، رقم المادّۃ:78، العنوان: السیّد امیر علی اللکھنویؒ، ج:8، ص:1197، ط:دارابن حزم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں