بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فراخی رزق کا وظیفہ


سوال

میں ایک پہاڑی علاقے میں رہتا ہوں، میں سرکاری ملازم ہوں میری خواہش ہے کہ کسی شہری علاقے میں اپنے مرضی کے مطابق کوئی اچھا سا مکان خریدوں، لیکن رقم نہیں ہے کوئی وظیفہ بتا دیں تاکہ میرا یہ کام ہو جائے۔

جواب

 دوران وضو اس دعاکااہتمام کریں:«اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، ‌وَوَسِّعْ ‌لِي ‌فِي ‌دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي» ان شاءاللہ رزق میں فراخی اوربركت ہوگی۔

 

السنن الكبرى میں ہے:

"أخبرنا محمد بن عبد الأعلى قال: حدثنا المعتمر يعني ابن سليمان قال: سمعت عبادا يعني ابن عباد بن علقمة يقول: سمعت أبا مجلز، يقول: قال أبو موسى: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وتوضأ، فسمعته يدعو يقول: «اللهم اغفر لي ذنبي، ‌ووسع ‌لي ‌في ‌داري، وبارك لي في رزقي."

(کتاب عمل الیوم واللیلة،مایقول اذاتوضأ،36/ 3،ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں