بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

فضیل نام کے معنی


سوال

فضیل  نام کا معنی اور حکم بتادیجیے!

جواب

فضیل کے معنی ہیں:  اٰعلی درجے کا ہونا، بلند کردار ہونا، باکمال ہونا۔

(القاموس الوحید ، ص :1239، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)

بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا  نام  بھی ہے،لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

اسد الغابہ فی معرفۃالصحابہ میں ہے:

"فضيل بن عائذ

 فضيل تصغير فضل، هُوَ: فضيل بْن عائد، أَبُو الحسحاس.ذكرناه فِي ترجمة ابنه الحسحاس.أَخْرَجَهُ أَبُو مُوسَى مختصرًا‌

"فضيل بن النعمان الأنصاري": ‌فضيل بْن النعمان الْأَنْصَارِيّ قتل يَوْم خيبر شهيدًا."

(اسدالغابۃ،4، ص:350:351، ط:دارالكتب العلميه)

الإصابة في تمييز الصحابةمیں ہے:

" ‌فضيل بالتصغير، ابن عائذ، والد الحسحاس

قال أبو إسحاق بن ياسر في تاريخ هراة: له ولأخيه صحبة. وقد تقدم حديث الحسحاس في ترجمته.

" ‌‌ ‌فضيل بن النعمان الأنصاري السلمي

قتل يوم خيبر. ذكره ابن إسحاق في المغازي في رواية يونس بن بكير، وسلمة بن الفضيل، وغيرهما عنه."

(الإصابة في تمييز الصحابة، ج:5، ص:288، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144501102462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں