بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاریکس حلال ہے یا حرام؟


سوال

فاریکس (Forex) حلال ہے یا حرام ہے؟

جواب

واضح رہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کی مختلف صورتوں میں کچھ ایسے  اُمور پائے جاتے ہیں جو شریعت کے منافی ہیں، مثلاً کسی صورت میں بیع قبل القبض ہوتی ہے ، تو کوئی صورت بیع صرف کی ہے جس میں ہاتھ در ہاتھ نہ ہونا پایا جاتا ہے، نیز کسی صورت میں بیع کےساتھ کوئی شرطِ فاسد عائد ہوتی ہے، اور کسی صورت میں قرض پر منافع کمانے کی قباحت پائی جاتی ہے، لہٰذا ان غیر شرعی اُمور کی بنا پر فاریکس ٹریڈنگ جائز نہیں ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کے حوالے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء سے تفصیلی فتویٰ  شائع کیا جاچکا ہے ، مذکورہ  فتویٰ پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم


فتوی نمبر : 144503100040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں