بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوڈ پانڈا کے ذریعہ کھانا منگوانا اور ڈسکاؤنٹ کوڈ استعمال کرنا


سوال

آج کل فوڈ پانڈا (food panda) کے ذریعہ آن لائن کھانے منگواتے ہیں، اگر کسی کا ان کی ویب سائٹ یا ایپ پر اکاؤنٹ بنا ہوا ہو (جو کہ بالکل فری میں بنتا ہے)، تو کبھی کبھار فوڈ پانڈا کی طرف سے میسج یا ای میل میں ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے، جسے استعمال کرنے سے آرڈر میں کچھ فیصد ڈسکاؤنٹ ملتا ہے (10، 20 یا 30 فیصد تک)،واضح رہے کہ فوڈ پانڈا کا اپنا کوئی ریسٹورنٹ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف مختلف ریسٹورنٹ سے آرڈر وصول کرکے مطلوبہ پتے پر پہنچا دیتے ہیں اور اس پر ڈیلیوری چارجز وصول کرتے ہیں، بعض جگہ سے کھانے آرڈر کرنے پر ڈیلیوری فری بھی ہوتی ہے، فوڈ پانڈا کی ویب سائٹ یا ایپ پر بعض ریسٹورنٹ کے کھانوں کے ریٹ چیک کیے تو اصل ریٹ ہی لکھے ہوتے ہیں، لیکن سب کے ریٹ چیک نہیں کیے گئے۔

 سوال یہ ہے کہ فوڈ پانڈا یا اس جیسی کوئی دوسری ایپ وغیرہ سے کھانے منگوانا اور ان کے ڈسکاؤنٹ کوڈ وغیرہ استعمال کرنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

مذکورہ ویب سائٹ یا ایپ سے  اکاؤنٹ مفت میں بنتا ہے اور کوڈ استعمال کرنے پر ڈسکاؤنٹ ملتا ہے تو اس ویب سائٹ یا ایپ  سے کھانا منگوانا اور ان  کے ڈسکاؤنٹ  کوڈ استعمال کرنا شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201095

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں