بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فون پر کیا گیا نکاح


سوال

ایک نکاح کا اہل لڑکا نکاح کی اہل لڑکی سے بغیر گواہوں کے فون پر نکاح کے الفاظ کے ساتھ نکاح کرتا ہے، اب یہ لڑکا اس لڑکی سے فون پر بات کرسکتا ہے  یا نہیں؟

جواب

نکاح منعقد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں ایک ہی مجلس میں ایجاب و قبول کیا جائے، لہذا فون پر کیا گیا مذکورہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا؛ کیوں کہ ایجاب و قبول کی مجلس بھی ایک نہیں اور شرعی گواہ بھی موجود نہیں، جب نکاح منعقد نہیں ہوا تو مذکورہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے حق میں اجنبی ہیں، بلاضرورتِ شدیدہ بات چیت کی اجازت نہیں۔

تنویر الابصار مع الدر المختار (رد المحتار) (3/ 14, 21, 22):

ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين ...  (و) شرط (حضور) شاهدين(حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معًا).

(کتاب النکاح،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200966

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں