بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فوج کی نوکری کے لیےجسمانی معائنہ کرنا


سوال

جناب میرا سوال یہ ہے کہ کیا پاک فوج کی نوکری جائز ہے؟ نوکری ک لئے ٹیسٹ لیتے ہوئے امیدوار کا جسمانی معائنہ کیا جاتا ہے، جس کے لئے امیدوار کے کپڑے اتروا کر شرمگاہ کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا فوج کی نوکری کے لئے اپلائی کرنا درست ہے؟

جواب

فوج کی نوکری کرنا یا نوکری کے لیے درخواست دینا جائز ہے البتہ اس کے لیے امیدوار کے کپڑے اترواکر شرمگاہ کا معائنہ کرنا اور کروانا ناجائز ہے اور باعث گناہ ہے اس سے محکمہ اور اپلائر دونوں کو احتیاط ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200668

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں