کیا کسی فلمی ایکٹر کا اسسٹنٹ بن سکتے ہیں؟
فلم انڈسٹری میں کام کرنا کئی وجوہات کی بنا پر ناجائز ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہے، اور فلمی ایکٹر کا اسسٹنٹ ، ان گناہوں کے کاموں پر تعاون کرنے والا ہوگا، اور اس کو آمدنی بھی اسی حرام رقم سے دی جائے گی، اس لیے فلمی ایکٹر کے اسٹنٹ کی ملازمت جائز نہیں ہے۔
تفسیر ابن کثیر میں ہے:
"{ولا تعاونوا على الاثم و العدوان}، یأمر تعالی عبادہ المؤمنین بالمعاونة علی فعل الخیرات وهوالبر و ترك المنکرات و هو التقوی، و ینهاهم عن التناصر علی الباطل و التعاون علی المآثم والمحارم".
(تفسیر ابن کثیر، ج:2، ص:10، ط:دارالسلام)
فتاوی شامی میں ہے:
"کل ما یؤدي إلی ما لایجوز لایجوز".
(ردالمحتار علی الدرالمختار، ج:6، ص:360، ط:ایچ ایم سعید)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144211200994
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن