بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فلیٹ کی بکنگ کے بعد تعمیر سے قبل اون پر فائل فروخت کرنا


سوال

کسی بلڈر نے  فلیٹس کی بکنگ شروع  کی تھی ، اب وہ بکنگ بند ہوگئی ہے، جس کے بعد  اب فلیٹس 5 لاکھ روپے اون پر مل رہا ہے،  اور ابھی بلڈنگ کا صرف کھڈا کھودا  گیا ہے،  تو کیا اون پر لینا جائز ہے؟ 

جواب

واضح رہے کہ  بلڈنگ کی تعمیر سے قبل  جو بکنگ کی جاتی ہے، اس کی شرعی حیثیت  وعدہ بیع کی ہوتی ہے، یعنی  نفس بکنگ کی وجہ سے  فلیٹ پر بکنگ کرانے والے کی ملکیت کا ثبوت نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے فلیٹ کی ہیئت و اسٹرکچر  کے وجود سے قبل اسے آگے منافع کے ساتھ فروخت کرنا جائز نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں   بکنگ شدہ فلیٹ کی  تعمیر سے قبل  اصل قیمت سے زائد قیمت  ( خواہ اون کے نام پر زائد قیمت وصول کی جائے یا کسی اور نام ) پر  خرید و فروخت  شرعًا جائز نہ ہوگی۔

بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے:

"و أما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : أن يكون موجودًا فلاينعقد بيع المعدوم ... الخ."

( کتاب البیوع، فصل فی الشرائط الذي يرجع الي العقود عليه، ٥ / ١٣٨، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں