بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Fiverr (اسرائیلی کمپنی) کے ذریعہ کمانا


سوال

fiverr کے بارے میں جو اسرائیلی فری لانسنگ کمپنی ہے جو بائع اور مشتری دونوں سے %20 کٹوتی کرتے ہیں اور یہ اسرائیلی بینکوں میں جاتے ہیں اور اسرائیل کا مسلمانوں کےخلاف ظلم تو ظاہر ہے۔ مطلب انہیں پیسوں سے مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اس کمپنی میں بیع شراء کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی کمپنی کے ساتھ بیع و شراء وغیرہ کے معاملات کرنا ناجائز ہے جو اپنے منافع مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتی ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 268):

"(ويكره) تحريمًا (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية (وبيع ما يتخذ منه كالحديد) ونحوه يكره لأهل الحرب (لا) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحًا لقرب زوالهم، بخلاف أهل الحرب، زيلعي.

قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريمًا وإلا فتنزيها نهر."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144204200229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں