عید الفطر کا فطرانہ یعنی پشتو میں اس کو سرسایہ کہتے ہیں اس فطرانے کے رقم کے بدلے کپڑے یا آٹا وغیرہ دینا جائز ہے يا نا جائز؟
صدقہٴ فطر میں فطرانے کی رقم کے بدلے کپڑے اور آٹا وغیرہ دینابھی جائز ہے،البتہ اس بات کا خیال رکھے کہ اس کی قیمت پونے دو کلو گندم کی قیمت سے کم نہ ہو۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة".
(باب صدقة الفطر،2/364،ط،سعید)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144409101015
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن