بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فکر دیوبند پر معلومات کے لیے مفید کتاب اور مولانا مودودی اور جماعت اسلامی کے بارے میں معلومات کے لیے مفید کتاب


سوال

مولانا مودودی اور فکر دیوبند پر تحقیق کے لیے کون کون سی کتابیں موجود ہیں؟

جواب

فکردیوبندپرتحقیق کےلیےمحدث کبیرحضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ کی مرتب کردہ کتاب ''المہند علی المفند'' ( عقائدِ اہلِ سنت والجماعت) اورحکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ (سابق مہتمم دار العلوم دیوبند) کی مرتب کردہ کتاب ’’علماء دیوبند کا دینی رُخ اور ان کا مسلکی مزاج‘‘کا مطالعہ فرمائیں،مولانامودودی اورجماعت اسلامی کےبارےمیں تفصیلی معلومات جاننے کے لیے حضرت مولانا محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کا عربی رسالہ "الاستاذ المودودی" اور مولونا محمد یوسف  لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب ’’اختلاف امت اور صراط مستقیم‘‘  اور "تنقید اور حق تنقید" کا مطالعہ مفید رہے گا۔

نیز مزید مطالعہ کے لیے  شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدحسین احمدمدنی رحمہ اللہ  (المتوفی:1957ء)  کی تحریر وکتاب  "مودودی دستور وعقائد کی حقیقت"   کا مطالعہ کیا جاسکتاہے،جو کہ درحقیقت ایک مکتوب ہے  جو مولانا سیدحسین احمد مدنی رحمہ اللہ نے دار العلوم دیوبند کےایسے فاضل کو لکھا تھا جو اس وقت جماعت اسلامی سے وابستہ ہوگئےتھے،اور ان کا گمان یہ تھا کہ جمہور امت اور جماعت اسلامی کا اختلاف محض فروعی ہے،اصولی نہیں ہے،مولانا رحمہ اللہ  نے اپنے فاضل کے اس گمان کو ختم کرنے کے ليے  باقاعدہ مذکورہ تحریرلکھی اور ایک فصیح وبلیغ انداز میں سمجھایا کہ اختلاف محض فروعی نہیں ہے، بلکہ اصولی ہے،یہ تحریر مکتبہ دارالعلوم دیوبند نے خوب صورت کتابت کے ساتھ شائع کی ہے،جو  کتب  خانوں میں دست یاب ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں