بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فقہ حنفی میں اصول فقہ کی بنیادی کتابیں


سوال

حنفی مذہب کی اصول فقہ میں بنیادی  کتب کون کون سی ہیں؟  جن پر بنیاد رکھ کر دیگر اصول فقہ کی کتابیں لکھی گئی ہیں ، کیا اصول الشاشی ِ حسامی اور نور الانور یہ سب بنیادی کتابیں ہیں؟

جواب

فقہ حنفی  میں اصول فقہ کی بنیادی کتب درج ذیل ہیں:

1)تقويم الأدلة في أصول الفقه"المؤلف:أبو زيد عبيد الله بن عمر بن عيسى الدبوسي الحنفي (متوفی:۴۳۰ھ)

2)تاسیس النظر"المؤلف:أبو زيد عبيد الله بن عمر بن عيسى الدبوسي الحنفي (متوفی:۴۳۰ھ)

3)مآخذ الشرائع" المؤلف:ابو منصور محمد بن محمد الماتریدی (متوفیٰ :٣٣٣ ھ)

4)كتاب الجدل "المؤلف:ابو منصور محمد بن محمد الماتریدی (متوفیٰ :٣٣٣ ھ)

5)أصول السرخسي"المؤلف: أبو بكر محمد بن أحمد بن أبي سهل السرخسي (ت ٤٨٣ ھ)

6) أصول البزدوي(للامام فخرالاسلام ابی الحسن علی بن محمد بن حسین البزدوی (۴۰۰-۴۸۲ھ)

7)الفصول في الأصول"المؤلف: أحمد بن علي أبو بكر الرازي الجصاص الحنفي (ت ٣٧٠ھ)

8)أصول الشاشي "المؤلف: نظام الدين أبو علي أحمد بن محمد بن إسحاق الشاشي (ت ٣٤٤ ھ)

9)كشف الأسرار عن أصول فخر الإسلام البزدوي"المؤلف: علاء الدين، عبد العزيز بن أحمد البخاري (ت ٧٣٠ ھ)

(مستفاد:ازتدوین فقہ و اصول فقہ ، لعلامہ  سید مناظر احسن گیلانی،ص: 102 تا  147، ط:صدف پبلشرز)

باقی  حسامی اور نور لانوار بھی اصول فقہ کی اہم کتب ہیں، لیکن ماخذ میں ان کا شمار نہیں ہوتا۔

تدوین فقہ و اصول فقہ  علامہ سید مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ لکھتے   ہیں:

"خلاصہ یہ ہے کہ حنفیوں میں اصول فقہ کی پہلی کتاب کی حیثیت سے با ضابطہ کتابی شکل میں جواب تک پتہ چلا ہے وہ انہی امام ابو منصور الماتریدی کی یہی دو کتابیں کتاب الجدل اور ماخذ الشرع ہیں ۔ واللہ اعلم بحقيقة الحال۔"

(تدوین اصول الفقہ، ص:116، ط:صدف پبلشرز)

وفیہ ایضاً:

" تاریخوں میں جن کا تذکرہ کیا جاتا ہے وہ الرسالہ کے بعد ان ہی حنفی علماء کی کتابیں ہیں،  الماتریدی اور الجصاص یہ دونوں بھی حنفی ہیں،  الجصاص کی وفات ۳۷۰ ھ میں چوتھی صدی کے نصف آخر میں ہوئی ، اب یہ اتفاق کی بات ہے کہ ان کی کتاب کے بعد اس فن میں جس کتاب کا نام امتیاز کے ساتھ لیا جاتا ہے وہ بھی ایک حنفی عالم ہی کی ہے، میرا اشارہ مشہور حنفی امام علامہ ابوزید و بوسی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف 66 ہے۔"

(تدوین اصول الفقہ، ص:125، ط:صدف پبلشرز)

محاضرات اصول الفقہ میں ڈاکٹر محمود احمد  غازی لکھتے ہیں:

"اصول فقہ پر تین کتابیں اس اسلوب(طریقہ احناف) کے مطابق بہت نمایاں اور مشہور ہیں، فخر الاسلام بزدوی نام کے ایک بزرگ تھے ، ان کی کتاب اصول البز دوی کے نام سے معروف ہے، دوسرے مشہور بزرگ امام سرخسی تھے، جن کا تذکرہ آئندہ گفتگو میں آئے گا، ان کی کتاب اصول السرحسی کے نام سے مشہور ہے۔ اصول الجصاص، اصول البز دوی اور اصول السرخسی ، یہ تین کتابیں فقہ حنفی کے نقطہ نظر سے بنیادی کتابیں ہیں ۔"

(محاضرات الفقہ،علم اصول الفقہ،  ص:78، ط:الفیصل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں