بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فلذہ نام رکھنا


سوال

لڑکی کا فلزا نام درست ہے؟

جواب

’’فلذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) کے معنی ہیں :’’ جگر، گوشت کا ٹکڑا ، سونے اور چاندی کا ٹکڑا، (ج: فلذ، افلاذ) ، اور (زا کے ساتھ) الفلز کے معنی : ’’ایک کیمیاوی عنصر جس میں معدنیاتی چمک اور حرارت و بجلی  کو منتقل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، چمک دار دھات، بھاری اور سخت مضبوط   آدمی۔چوں کہ  یہ معنوی لحاظ سے کوئی اچھا نہیں ،جبکہ اچھے نام رکھنے کاحکم دیا گیا ہے،لہذا معنوی لحاظ سے اچھے نام کا انتخاب کیاجائے،  ازواج مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہوگا۔

المعجم الوسيط میں ہے:

"( الفلذة ) القطعة من الكبد واللحم والذهب والفضة ( ج ) فلذ وأفلاذ وأفلاذ الأكباد الأولاد وأفلاذ الأرض كنوزها.
( الفولاذ ) نوع من الصلب متين جدا ويصنع بخلط الصلب بعناصر أخرى ( مج ).
( المفلوذ ) سيف مفلوذ مطبوع من الفولاذ.
( الفلز )عنصر كيماوي يتميز بالبريق المعدني والقابلية لتوصيل الحرارة والكهربا ومن الرجال الشديد الغليظ الصلب تشبيها له بها والبخيل المتشدد تشبيها له بها ليبسه أو لبعده عن طالبيه والضريبة تجرب عليها السيوف".

(ج:2،ص:700،ط:دار الدعوۃ)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں