بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فکری شاہ ولی اللہ تنظیم کے بارے میں جامعہ کا موقف


سوال

فکری شاہ ولی اللہ تنظیم کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ جبکہ ان کی طرف منسوب عقائد کی کیا حیثیت ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ تنظیم "فکرِ ولی اللہی"  سے منسلک افراد کے بعض نظریات  و عقائد    جمہور اہلِ سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کر  ہیں؛ لہذا یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراداپنے مخصوص خیالات ونظریات،تعبیرات واصطلاحات کی بنا  پراہلِ حق علماء اوراہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں؛  لہذا اس تنظیم میں شمولیت یااس کے عقائد ونظریات کواپنانا اہلِ سنت، اہلِ حق کے راستہ سے انحراف ہے۔نیز یہ  فکر ولی اللّٰہی محض ایک دھوکہ ہے، جو حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی  آڑ میں غلط نظریات کا  پرچار کرتے ہیں۔

اس تنظیم سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں "فتاویٰ بینات" ج:1، ص:450 تا  466، ط:مکتبہ بینات،  اور" فتاویٰ عثمانی"ج:1، ص:95، ط:مکتبہ معارف القرآن۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں