بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

۱۵ دن پہلے پیسوں کی ادائیگی کر کے مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی خریدنے کا حکم


سوال

میں چاندی کا ہول سیل کا کاروبار کرتا ہوں مجھ سے چھوٹے دوکاندار ایڈوانس میں رقم لیتے ہیں 15دن کے لئے اور بازار کی قیمت خرید سے70روپےتولہ کم میں ہمارا سودا طے پا جاتا ہے اس کے بعد ریٹ کم ہو یا زیادہ ہمارے سودے پر فرق نہیں پڑتا اب آپ یہ بتا دیں کیا یہ جائزہے یا نہیں ؟

جواب

سونا اور چاندی کی بیع پیسوں کے بدلہ بیع صرف کہلاتی ہے، اور بیع صرف کے درست ہونے کے لئے شرط ہے کہ مجلس عقد میں دونوں چیزوں پر جانبین سے قبضہ پایا جائے، لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کا ۱۵ دن پہلے پیسوں کی ادائیگی کر کے چاندی کا سودا کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس سودے میں چاندی ۱۵ دن بعد دی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہ سودا بیع فاسد ہے اور واجب الفسخ ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں