بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فدیہ میں کون کون سی اشیاء دی جا سکتی ہیں؟


سوال

فدیہ کن کن چیزوں سے ادا کرسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  کسی بھی  مالی/قیمتی چیز سے فدیہ ادا کیا جا سکتا ہے، البتہ قیمت لگانے کی صورت  میں یہ چار چیزیں معیار ہوں گی؛ کیوں کہ احادیث میں ان چیزوں کی یہ مقدار وارد ہوئی ہے:

1- پونے دو کلو گندم یا اس کی مارکیٹ کی قیمت کا حساب کر لیا جائے۔

2- ساڑھے تین کلو جو۔

3-  کھجور ساڑھے تین کلو۔

4- کشمش ساڑھے تین کلو۔

یا ان تینوں اشیاء کی ساڑھے تین کلو کے حساب سے مارکیت کی قیمت۔

"يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم.

(قوله: نصف صاع من بر) أي أو من دقيقه أو سويقه، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير، إمداد".

(الد المختار وحاشیة ابن عابدین، باب قضاء الفوات، مطلب في إسقاط  الصلاة عن المیت، 2/72، 73 ط:ایچ ایم سعید، كراچی)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر وللوتر نصف صاع ولصوم يوم نصف صاع من ثلث ماله".

(الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت، جلد 1/ صفحة:125، ط: دارالفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں