بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فدیہ کی مقدار کیا ہے؟


سوال

اس سال فدیہ کی مقداریومیہ کتنی ہوگی؟

جواب

ایک روزے کےفدیہ کی مقدار  پونے دو کلو گندم  یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں  جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس سال (2020ء - 1441ھ) کراچی اور اس کے مضافات میں پونے دو کلو گندم کی قیمت کے حساب سے ایک فدیہ کی مقدار 100 روپے ہے۔

اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو  ایسا شخص ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو  گندم یا اس کی قیمت( جو کہ کراچی میں آج کل تقریباً100 روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے۔ اور جس مریض کے صحت یاب ہونے کی امید ہو تو اس کے لیے فدیہ کا حکم نہیں ہے، بلکہ صحت یاب ہونے کے بعد وہ روزوں کی قضا کرے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201974

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں