بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فدیے کے پیسوں سے ہینڈ پمپ لگوانا


سوال

روزے کے فدیے کے پیسوں سے کیا کسی جگہ پر ہینڈ پمپ لگواسکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ  فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکاۃ کا مصرف ہے یعنی جو مسلمان فقیر جو سید اور ہاشمی نہ ہو اور صاحبِ نصاب بھی نہ ہواُسے مالک بناکر دیا جائے ، لہذا صورتِ  مسئولہ میں فدیہ کی رقم سے ہینڈ پمپ لگانا جائز نہیں ہے،کیوں کہ اس صورت میں تملیک نہیں پائی جارہی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

" (وصدقة الفطر كالزكاة في المصارف) وفي كل حال (إلا في) جواز (الدفع إلى الذمي) وعدم سقوطها بهلاك المال وقد مر.

(قوله: في المصارف) أي المذكورة في آية الصدقات إلا العامل الغني فيما يظهر ولا تصح إلى من بينهما أولاد أو زوجية ولا إلى غني أو هاشمي ونحوهم ممن مر في باب المصرف، وقدمنا بيان الأفضل في المتصدق عليه (قوله: وكل حال) ليس المراد تعميم الأحوال مطلقا من كل وجه فإن لكل شروطا ليست للأخرى؛ لأنه يشترط في الزكاة الحول والنصاب النامي والعقل والبلوغ وليس شيء من ذلك شرطا هنا بل المراد في أحوال الدفع إلى المصارف من اشتراط النية واشتراط التمليك فلا تكفي الإباحة كما في البدائع هذا ما ظهر لي تأمل".

(ج:۲،ص:۳۶۸، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100290

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں