بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فحش فلمیں دیکھ کر لذت حاصل کرنا


سوال

شادی شدہ مرد کا لذت کے لیے فحاش فلمیں دیکھنا کیسا ہے اور اس سے راحت حاصل کرنا کیسا ہے؟

جواب

 جان دار کی تصاویر پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو وغیرہ دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، اور ایسی فلمیں جن میں فحش مواد ہو یا وہ فلم ہی فحش ہو اس کا دیکھنا تو اور زیادہ سخت گناہ ہے، فحش فلمیں  معاشرہ کو بے حیائی اور جنسی بے راہ روی کی طرف لے جاتی ہیں اور  جانوروں کی حرکات پر آمادہ کرتی ہیں،  لہذا اس کی جتنی قباحت بیان کی جائے کم ہے، اس طرح کی کوئی فلم شادی شدہ یا غیر شادی مرد وعورت دونوں کے لیے دیکھنا سخت حرام اور کبیرہ گناہ ہے،یہ اخروی تباہی کے ساتھ  ساتھ  کئی قسم کی دنیاوی، معاشرتی اور اخلاقی قباحتوں کا ذریعہ ہے،  لہذا ان سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے اس پر فی الفور توبہ واستغفار لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں