فحش فلم دیکھنا اور امت کروانا کیسا ہے؟
جان دار کی تصاویر پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو وغیرہ دیکھنا شرعاً جائز نہیں ہے، اور ایسی فلمیں جن میں فحش مواد ہو یا وہ فلم ہی فحش ہو اس کا دیکھنا تو اور زیادہ سخت گناہ ہے، یہ اخروی تباہی کے ساتھ ساتھ کئی قسم کی دنیاوی، معاشرتی اور اخلاقی قباحتوں کا ذریعہ ہے، لہذا ان سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے اس پر فی الفور توبہ واستغفار لازم ہے۔
باقی امت کروانے سے کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت کے بعد دوبارہ سوال بھیج سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202701
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن