بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا فیضمن نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 لڑکی کا fezmin نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا کیا معنی ہوتا ہے اور اردو میں کیسے لکھا جائے گا ؟

جواب

 صورت مسئولہ میں ’’فیضمن‘‘   فیض ‘‘اور ’’من‘‘ سے مرکب ہے اور فیض   کا معنی ہے:  بہت زیادہ نفع، فائدہ، خیر و برکت،اور ’’من‘‘حروف جارہ میں سے ہے جس  کا معنی  ہے: سے، فیض کے معنی کا درست ہونا تو بالکل واضح ہے البتہ اس لفظ کے ساتھ "مِن" کا  کوئی تعلق نہیں بنتا، اور صرف "فیض" نام رکھنا عرف کے اعتبار سے عرف کے اعتبار سے لڑکوں کا نام  رکھا  جاتا ہے۔ لہذا کسی لڑکی کا نام "فیض" نہ رکھا جائے، بہتر یہ ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جس کا معنیٰ اچھا ہو، نیز   امہات المؤمنین، بنات طیبات، صحابیات  اور دیگر نیک عورتوں میں سے کسی کے نام پر لڑکی کا نام رکھا جائے۔

نوٹ: اس کے لیے ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ ’’منتخب اسلامی نام‘‘ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

(القاموس الوحید ، ص :۱۲۶۶، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100728

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں