بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

FBR POS لکی ڈرا میں حصہ لینا اور انعام حاصل کرنا


سوال

 آج کل گورنمنٹ کی طرف سے ایف بی آر POS لکی ڈرا میں جو انعام نکلتا ہے ،اس کے پیسے ہمارے لیے جائز ہیں  یا نہیں ؟

جواب

جو لوگ ایف بی آر   میں رجسٹرڈ دکانوں یا بیکریوں وغیرہ سے کوئی چیز خریدتے ہیں تو ان کو ایک انوائس/ پکی رسید ملتی ہے ،جس میں FBR POS سروس چارجز کی مد میں ایک روپے دینے ہوتے ہیں ،پھر جب خریدار  اس  انوائس / پکی رسید  کی ایف بی آر سے تصدیق کروالیتاہے، تو ایف بی آر پی او ایس لکی ڈرا (FBR POS Lucky Draw) میں شامل ہوجاتا ہے ،پھر ہر مہینہ بذریعہ قرعہ اندازی  بعض لوگوں کو انعام ملتا ہے ۔

ایف بی آر کی ویب سائٹ  پر موجود معلومات کے مطابق ایف بی آر لکی ڈرا انعام اسکیم  کا انتظام انہیں پیسوں سے کرتا ہے جو خریدار FBR POS فیس کی مد میں  ایک روپیہ ادا کرتے ہیں ،لہذا یہ سود اور  جوا ہے ،اس لکی ڈرا میں شامل ہونا اور انعام حاصل کرنا شرعا جائز نہیں ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص".

(کتاب الحظر والإباحة ،فصل فی البیع ج:6،ص:403 ط:سعید)

وفیه ایضاً:

"وشرعا (فضل) ولو حكما فدخل ربا النسيئة۔۔۔(خال عن عوض بمعيار شرعي) مشروط لأحد المتعاقدين) أي بائع أو مشتر فلو شرط لغيرهما فليس بربا بل بيعا فاسدا (في المعاوضة)".

(کتاب البیوع ،باب الربا ج:5، ص :168، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں