بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فضیلت والی سورتیں نوافل میں پڑھنا افضل ہے


سوال

 فضیلت والی سورتیں  جیسے سورۂ  واقعہ، سورۂ  سجدہ، سورۂ  ملک کو اوابین کی نماز میں اور سورۂ یس، سورۂ رحمن اور سورۂ  مزمل وغیرہ کو اشراق کی نماز میں پڑھنا افضل ہے یا نماز میں کوئی اورچھو ٹی سورتیں پڑھ کر ان سورتوں کو قرآن سے ناظرہ پڑ ھنا افضل ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں فضیلت والی سورتوں کو نوافل میں کھڑے ہو کر پڑھنا زیادہ افضل ہے۔

إحياء علوم الدين (1 / 275):

"قال علي رضي الله عنه: من قرأ القرآن وهو قائم في الصلاة كان له بكل حرف مائة حسنة، ومن قرأه وهو جالس في الصلاة فله بكل حرف خمسون حسنةً، ومن قرأه في غير صلاة وهو على وضوء فخمس وعشرون حسنةً، و من قرأه على غير وضوء فعشر حسنات."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں