بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فضیلہ نام رکھنا کیساہے؟


سوال

میری بہن کا نام فضیلہ بی بی تھا، چند سال پہلے وہ وفات پا چکی ہیں، اس کے بعد میری شادی ہوئی ،اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا تو میں نے اس کا نام اپنی مرحومہ بہن کے نام فضیلہ عباسی رکھ دیا، اب رشتے دار مجھے روکتے ہیں کہ فضیلہ عباسی نام نہ ہو ۔آپ راہ نمائی فرمائیں کہ یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ لفظ  "فضیلہ" حسن اخلاق کا بلند درجہ، خوبی، اخلاقی بلندی،  بلند کرداری، بلندی برتری،  وصف امتیازی، ترجیح، برتری، فوقیت وغیر معانی میں استعمال ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بہن کے نام پر اپنی بیٹی کانام فضیلہ عباسی رکھے۔

(القاموس الوحید، ص:1240، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)

معجم أسماء الأشياء میں ہے:

"تنبيه في الفرق بين الفضائل والفواضل 

 الفضائل : جمع فضيلة وهي النعمة القاصرة."

(ص: 196، ط: دار الفضيلة) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101432

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں