بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فضائل اعمال کی تعلیم میں بھابھی کا دیور کے سامنے بیٹھ کر تعلیم سننے کا حکم؟


سوال

 میرے گھر میں فضائلِ اعمال کی تعلیم ہوتی ہے۔ اورمیرے سامنے میری بھابھی بھی بیٹھ کر سنتی ہیں تو اس طرح تعلیم کرنا صحیح ہے ؟

جواب

بھابھی نامحرم ہے،  اس سے پردہ ضروری ہے، اس لئے  سائل بھابھی کو مسئلہ سمجھادیں کہ   دیور سے پردہ ضروری ہے، دیور کےسامنے بغیر پردے کے بیٹھنا جائز نہیں، گناہ ہے، اس لئے آپ پردے میں بیٹھ کر تعلیم سنیں،یا گھونگھٹ کر کے دائیں ، بائیں طرف بیٹھ جائیں،یا معلم بدونِ نظر اٹھائے ،سر جھکا کر پڑھ لے،جو سہولت ہو اس پر عمل کریں۔

"عن عقبة بن عامر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال: ( إياكم والدخول على النساء)، فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، أفرأيت الحمو؟ قال: ( الحمو الموت )".

أخرجه البخاري في باب لا يخلون رجل بامرأة إلا ذو محرم والدخول على المغيبة  (5/ 2005) برقم (4934 )، ط. دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت، الطبعة الثالثة : 1407 = 1987)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں