بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’فاتق‘‘ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم


سوال

"فاتق" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’فاتِق‘‘ (قاف کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، اور اس کے معنیٰ پھاڑنے والا اور آپس کے اتفاق و اتحاد میں دراڑ ڈالنے والا یا اسے توڑنے والے کے آتے ہیں، اس اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔ اس کے بجائے ’’فاتِک‘‘ (کاف) کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے، کیوں کہ ’’فاتِک‘‘ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے اور اس کے معنی ’’دلیر‘‘ کے آتے ہیں۔

بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر یا کم از کم اچھے معنی والے  رکھنے چاہییں۔

تاج العروس (26/ 270):

"فتقه يفتقه ويفتقه، ومن حدي نصر وضرب فتقا: شقه، وهو خلاف رتقه رتقا. وهو الفصل بين المتصلين. قال الله تعالى:) كانتا رتقا ففتقناهما (قال الفراء: فتقت السماء بالمطر، والأرض بالنبات. وقال الزجاج: كانت السماء مع الأرض جميعا، ففتقهما الله بالهواء الذي جعله بينهما ۔۔۔۔ والفتق أيضا: شق عصا الجماعة، ووقوع الحرب بينهم وتصدع الكلمة. ومنه الحديث: لا تحل المسألة إلا في حاجة أو فتق وفي التهذيب: الفتق: شق عصا المسلمين بعد اجتماع الكلمة من قبل حرب في ثغر، أو غير ذلك، وأنشد: ولا أرى فتقهم في الدين يرتتق وفي الحديث: يسأل الرجل في الجائحة أو الفتق أي: الحرب تكون بين القوم، ويقع فيها الجراحات والدماء. وأصله الشق والفتح. وقد يراد بالفتق: نقض العهد، وكل ذلك مجاز.

ذكر اسم كل صحابي ممن لا أخ له يوافق اسمه للأزدي (ص: 208)

فقط والله أعلم

 فاتك العنسي له صحبة.


فتوی نمبر : 144201200337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں