بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاطمہ کے ہم وزن نام


سوال

میں فاطمہ نام کے بعد ہم وزن اسلامی نام جاننا چاہتا ہوں؟

جواب

"فاطمہ "  کے ہم وزن نام "سالمہ"، "شافیہ "ہیں، جب کہ ہم وزن عمدہ ناموں میں سے ایک نام "عائشہ"، "ماریہ " اور  "عاتکہ" ہے، جو بالترتیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ  و آلہ وسلم کی زوجہ  مطہرہ، آپ ﷺ کی باندی جن سے آپ ﷺ کے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور آپ ﷺ کی پھوپھی کے  نام ہیں، ان کی مناسبت سے عاتکہ، عائشہ، یا ماریہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

دیگر ہم وزن نام درج ذیل ہیں:

ہانیہ، ہادیہ، شافعہ، عائذہ، عاصمہ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں