بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فصل کی حفاظت کے لیے کتے کو مارنے کا حکم


سوال

کتےُ اگر فصل کو نقصان  پہنچائیں تو  مارنا جائز ہے؟

جواب

فصلوں کی حفاظت کے لیے نقصان پہنچانے والے کتے کو مارا جاسکتا ہے، البتہ انہیں مارنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جو ان کے لیے کم سے  کم باعث تکلیف ہومثلا بندوق وغیرہ سے مارا جائے، ڈنڈے وغیرہ سے نہ مارا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الهرة إذا كانت مؤذيةً لاتضرب و لاتعرك أذنها بل تذبح بسكين حاد، كذا في الوجيز للكردري ... قتل الزنبور و الحشرات هل يباح في الشرع ابتداء من غير إيذاء و هل يثاب على قتلهم؟ قال: لايثاب على ذلك و إن لم يوجد منه الإيذاء فالأولى أن لايتعرض بقتل شيء منه، كذا في جواهر الفتاوى."

(کتاب الکراہیۃ ، باب حادی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر  ۳۶۱، دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الهرة إذا كانت مؤذية لاتضرب و لاتعرك أذنها بل تذبح بسكين حاد، كذا في الوجيز للكردري."

(کتاب الکراہیۃ ، باب حادی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر  ۳۶۱، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں