بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فصلوں کی حفاظت کے لیے جنگلی جانوروں کو مارنا


سوال

 ایسے جنگلی جانور جیسے پارکوپائن اور گیدڑ وغیرہ جو رات یا دن کو ہماری فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں کیا انہیں مارا جا سکتا ہے؟

جواب

فصلوں کی حفاظت کے لیے جنگلی جانوروں (پارکیوپائن، گیدڑ وغیرہ) کو مارا جاسکتا ہے، البتہ انہیں مارنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا جائےکہ جو ان کے لیے کم از کم باعث تکلیف ہو، مثلًا بندوق وغیرہ سے  مارا جائے، ڈنڈے وغیرہ سے نہ مارا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الهرة إذا كانت مؤذية لا تضرب ولا تعرك أذنها بل تذبح بسكين حاد كذا في الوجيز للكردري.....قتل الزنبور والحشرات هل يباح في الشرع ابتداء من غير إيذاء وهل يثاب على قتلهم؟ قال لا يثاب على ذلك وإن لم يوجد منه الإيذاء فالأولى أن لا يتعرض بقتل شيء منه كذا في جواهر الفتاوى."

(کتاب الکراہیۃ ، باب حادی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر  ۳۶۱، دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الهرة إذا كانت مؤذية لا تضرب ولا تعرك أذنها بل تذبح بسكين حاد كذا في الوجيز للكردري."

(کتاب الکراہیۃ ، باب حادی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر  ۳۶۱، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101736

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں