فاسقِ معلن کیا ہے؟
ہر وہ آدمی جو اطاعتِ خداوندی کو چھوڑ کر گناہ میں مبتلا ہوجائے اس کو ’’فاسق‘‘ کہتے ہیں، اگر کوئی شخص گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہو تو ایسے شخص کو ’’فاسق‘‘ کہیں گے اور جو شخص چھوٹے گناہوں پر اصرار کرے اور مستقل کرتا رہے تو ایسے آدمی کو بھی ’’فاسق‘‘ کہا جائے گا۔
اور جو شخص کھلم کھلا فسق و فجور کا مرتکب ہو وہ " فاسق معلن" یعنی کھلم کھلا/ اعلانیہ گناہ کرنے والا ہے۔
الموسوعة الفقهية الكويتية (32/ 140):
"الفسق في اللغة: الخروج عن الطاعة، وعن الدين، وعن الاستقامة.
والفسق في الأصل خروج الشيء من الشيء على وجه الفساد، ومنه قولهم: فسق الرطب: إذا خرج عن قشره. وفي الاصطلاح قال الشوكاني: هو الخروج عن الطاعة وتجاوز الحد بالمعصية.
والفسق يقع بالقليل من الذنوب إذا كانت كبائر ، وبالكثير".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200200
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن