بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فاسق بھائی کو کھانا کھلانا بھی ثواب ہے اور ’’لا يأكل طعامك إلا تقي‘‘ کا مطلب


سوال

1-میرا بھائی جو نہ نماز پڑھتا ہے ،نہ روزہ رکھتا ہے اور اپنی جہالت کی وجہ سے میرے ساتھ بولتا بھی نہیں ہے، اس کے گھر والے کبھی میکے چلے جاتے ہیں تو میرے گھر سے اسے کھانا دیا جاتا ہے صرف ثواب کی نیت سے تو کیا ایسے بے نمازی فاسق کو کھانا کھلانا ثواب ہے کہ نہیں ؟

2-اور حدیث مبارکہ"لا يأكل طعامك إلا تقي"کا کیا مطلب ہے؟

جواب

1-کسی بھی بھوکے کوثواب  کی نیت سے کھاناکھلانا چاہے وہ بےنمازی بلکہ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہوثواب اوراجر کاباعث ہے،لہذامذکورہ بھائی کوکھاناکھلاناثواب اوراجر کاباعث ہے۔

2-حدیث مبارک"لا يأكل طعامك إلا تقي"میں اشارہ اس طرف ہے کہ ایک مسلمان دنیا میں رہتے ہوئے اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے، یہاں تک کہ کھانے کی دعوت دیتے وقت ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جو متقی و پرہیزگار ہوں، کیونکہ دعوت سے آپس میں الفت و محبت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے کوشش یہ ہو کہ الفت و محبت کسی پرہیزگار شخص سے ہو،یہ مطلب ہرگزنہیں کہ  کھاناصرف نیک لوگوں کوکھلایاجائےاورگناہ گاروں کونہ کھلایاجائے۔

لمعات التنقيح  شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"(أبو سعيد) قوله: (إلا مؤمنا) أي: لا كافرا، أو مؤمنا صالحا لا فاسقا، وهو الأنسب بقرينة قوله: (لا يأكل طعامك إلا تقي) أي: ليكن طعامك حلالا ليكون قابلا لأكل المتقي، ونقل الطيبي أن هذا في طعام الدعوة والضيافة دون طعام الحاجة؛ لقوله تعالى: {ويطعمون الطعام على حبه مسكينا ويتيما وأسيرا} [الإنسان: 8]، ومعلوم أن أسراءهم كانوا كافرين."

 (باب الحب في الله ومن الله،8/ 281،ط:دار النوادر)

العرف الشذی شرح سنن الترمذی میں ہے:

"قوله: (‌لا ‌يأكل ‌طعامك إلا إلخ) أي في الصدقة على المسلم التقي زيادة الأجر والثواب، وإلا ففي السير الكبير لمحمد بن حسن: أن الصدقة على الكافر ولو كان حربياً توجب الأجر والثواب."

 (كتاب الزهد،باب ما جاء في صحبة المؤمن،4/ 44،ط:دار التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں